0
Wednesday 17 Apr 2024 11:10

آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 10 مکانات مکمل اور 37 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ قدرتی آفات کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرین کو بروقت امدادی سامان اور خیمہ جات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈ کے باعث بند ہونے والی شاہرات کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے 18 سے 22 اپریل تک مزید بارشوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہے اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور مقامی افراد کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش