0
Tuesday 30 Apr 2024 19:10

رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی تقرری کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیج دی گئی ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن رانا ثنا اللہ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے گزشتہ دور میں رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ رہے۔ تاہم 2024ء کے عام انتخابات میں وہ فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1132173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش