0
Wednesday 10 Apr 2024 22:46

رفح پر حملے کی دھمکی نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے، امریکی میڈیا

رفح پر حملے کی دھمکی نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر حملے کی تاریخ مقرر کرنے کے بارے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دعووں و دھمکیوں کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ بیانات گرتی اسرائیلی حکومت کو بچانے کے لئے صرف اور صرف سیاسی ہتھکنڈہ ہیں۔

اس حوالے سے امریکی ای مجلے پولیٹیکو (Paltico) نے آج صبح متعدد امریکی و صہیونی حکام سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رفح پر حملے کے بارے بنجمن نیتن یاہو کا دعوی صرف اور صرف سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو نے رفح پر حملے کی کوئی تاریخ مقرر کی ہے تو شواہد کے مطابق اس نے ابھی تک آپریشن انجام دینے والے اہلکاروں تک اس کو نہیں پہنچایا۔

پولیٹیکو نے یہ بھی لکھا ہے کہ رفح آپریشن کی تاریخ طے کرنے کے بارے نیتن یاہو کا اعلان ان خطرات کو روکنے کے لئے ہے کہ جو کسی بھی وقت اس کی کمزور حکومت کو دھڑام سے گرا سکتے ہیں۔

ادھر آج صبح امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی غزہ کے حوالے سے نیتن یاہو کی جانب سے اختیار کردہ پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے تل ابیب سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگبندی کو قبول کر لے!
خبر کا کوڈ : 1127912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش