0
Sunday 28 Apr 2024 15:46

جرائم پیشہ افراد سے رابطے والے اندرون سندھ کے پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے، آئی جی کا اہم بیان آگیا

جرائم پیشہ افراد سے رابطے والے اندرون سندھ کے پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے، آئی جی کا اہم بیان آگیا
اسلام ٹائمز۔ شکارپور سے 78 پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے کے معاملے پر آئی جی سندھ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تصدیق کی ہے کہ اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی، اہلکاروں کیخلاف کرمنلز کیساتھ روابط سمیت دیگر شکایات تھیں جس کی بنیاد پر انہیں پوسڑنگ سے ہٹادیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ساتھ ہی انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جارہا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کچے کے ڈاکووں کے لیے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کو شکارپور سے کراچی تبادلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش