0
Thursday 25 Apr 2024 21:51

امریکی تعلیمی اداروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے، 34 سے زائد طلبا گرفتار

امریکی تعلیمی اداروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے، 34 سے زائد طلبا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے متعدد تعلیمی اداروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے، پولیس کا لاٹھی چارج اور 34 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا۔ امریکا کے کئی تعلیمی اداروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے، یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیامیں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، مارچ کے شرکا نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے، مارچ کے دوران پولیس میں جھڑپ بھی ہوئی جس دوران ایک شخص گرفتار ہوا۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، جہاں سے درجنوں طلبہ گرفتار کیے گئے، اسی طرح نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی، یو ایس سی، ہارورڈ، ٹیکساس سمیت متعدد جامعات میں مظاہرے ہوئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی، ایک صحافی سمیت متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
 
اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان  مائیک جونسن نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، کولمبیا یونیورسٹی کے صدر فلسطین حامی مہم ختم کرنے میں ناکام رہے، امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابل قبول نہیں۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر بائیڈن جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں، ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق براؤن یونیورسٹی، کولمبیا، ہارورڈ، یونیورسٹی آف میری لینڈ سمیت متعدد امریکی کالجز اور کیمپیس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں میں گرفتار طلبا کی تعداد 34سے زائد ہوگئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1131101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش