0
Sunday 5 May 2024 18:33

کراچی، 50 لاکھ کی بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا

کراچی، 50 لاکھ کی بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کھارادر میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے بینک میں رقم جمع کروانے والے ملازم کو ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا، ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق 2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا، ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی میں بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے۔ اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 146/24 بجرم دفعہ 392/397 تھانہ کھارادر میں درج ہوا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش