0
Sunday 5 May 2024 09:12

علماء کرام معاشرے میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انوارالحق

علماء کرام معاشرے میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ علماء کرام معاشرے میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد سے دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، اس وقت امت مسلمہ پر آزمائش کا وقت ہے، کشمیر اور فلسطین کی عوام نے قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کشمیر و فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں نمائندہ سیاسی امور و ترجمان غزہ فلسطین ڈاکٹر خالد قدومی، وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان، علماء کرام، آزادکشمیر کی تمام دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت خطے میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے جبکہ علماء کرام ہندوستان کے ہندوتوا کے فلسفے کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی عملی طور پر سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں اتفاق و اتحاد عطا فرمائے۔ قبل ازیں جب وزیراعظم سیمینار میں شرکت کے لئے پہنچے تو چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ اور چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزادکشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش