0
Sunday 5 May 2024 11:40

قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، انوار الحق

قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، انوار الحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے گذشتہ روز وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وقار فاروق عباسی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل، خواجہ عامر رشید ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ سیکرٹری مالیات، سردار رمضان ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ وکلاء ہمارے معاشرے کا سب سے طاقتور طبقہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے مافیاز کا قلعہ قمع کر دیا ہے، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو فلاح و بہبود اولین ترجیح ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسز کا پیسہ صرف اور صرف عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، زراعت سمیت تمام اداروں میں بہتری لا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وکلاء کو صحت کی سہولیات سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔. اس موقع پر صدر سنٹرل بار ایسوسی ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے بے سہارا، یتیم، بیوہ، طلاق یافتہ اور معذور افراد کی امداد کے لئے سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم کے عوام کی فلاح و بہبود اور گڈگورنینس کے حوا لے سے کئے جانے والے اقدامات پر ان کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش