0
Thursday 25 Apr 2024 20:53

دنیا کے غریب ترین ملک برونڈی میں کئی مہینوں سے بارشیں، 96 ہزار افراد بے گھر

دنیا کے غریب ترین ملک برونڈی میں کئی مہینوں سے بارشیں، 96 ہزار افراد بے گھر
اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آفات نے پوری دنیا کو اپنی زد پہ لے رکھا ہے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک برونڈی میں کئی مہینوں سے جاری بارشوں سے لگ بھگ 96 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں موسم برسات شروع ہونے کے بعد سے کینیا میں تقریباً 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مرنے والوں میں وہ 13 افراد بھی شامل ہیں جو رواں ہفتے دارالحکومت نیروبی میں آنے والے سیلاب میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث پورے شہر میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، سڑکیں، پل بلاک ہیں اور کچی آبادی والے اضلاع میں گھر زیر آب ہیں جب کہ کینیا کے صدر نے صوررتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ملک بھر میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث شہروں الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1131091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش