0
Sunday 5 May 2024 19:30

پاکستان میں سونے کی درآمدات صفر ہوگئیں

پاکستان میں سونے کی درآمدات صفر ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوت خرید میں کے باعث پاکستان میں سونے کی درآمدات صفر ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے کے باعث پاکستان میں سونے کی درآمدات صفر ہو گئی ہیں اور اس کی امپورٹ میں سالانہ بنیاد پر 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے دستاویز کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں آخری بار سونا رواں ماہ فروری میں درآمد کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ دو ماہ مارچ اور اپریل میں کسی امپورٹر نے ملک میں سونا درآمد نہیں کیا۔ سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور فروری 2024ء میں صرف 32 کلو سونا بیرون ملک سے امپورٹ کیا گیا۔

رواں سال فروری میں سونے کی درآمدات کا کل حجم 21 لاکھ 96 ہزار ڈالر تھا، جبکہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 27.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی 2023ء سے مارچ 2024ء کے درمیان سونے کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 384 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا ، جو رواں سال اسی مدت کے دوران درآمد کئے گئے سونے سے 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر زائد تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش