0
Friday 19 Apr 2024 06:42
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی

ویٹو کرنے کا امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے، محمود عباس

ویٹو کرنے کا امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے، محمود عباس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے درخواست ویٹو کرنے کا امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کر دی ہے، سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1129657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش