0
Friday 19 Apr 2024 08:47

ضمنی الیکشن، لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

ضمنی الیکشن، لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت سینئر پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخابات اور پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور پولیس نے ضمنی انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ سی سی پی او کی دی گئی بریفنگ میں بتایا کیا کہ ایک ہزار 28 سو سے زائد افسران و اہلکار 921 پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی 4 نشستوں پر انتخابات ہونگے، لاہور میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 79 ہزار 473 ووٹرز اپنا حق رائے دہی کرینگے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ حلقوں میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 8 لاکھ47 ہزار301 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 7 لاکھ 32 ہزار 172 ہے، پولنگ سٹیشنز، پولنگ کیمپس، آر اوز، پریزائیڈنگ آفیسرز کے دفاتر کے سکیورٹی پلان بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سی سی پی او نے متعلقہ افسران کو ضمنی انتخابات سے متعلق فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 میچز کے پُرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے بتایا کہ پاک نیوزی لینڈ میں 2 ٹی 20 میچز 25 اور27 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریگی۔
خبر کا کوڈ : 1129644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش