0
Thursday 18 Apr 2024 14:25

پیسے کی طاقت یا مندر و مسجد کے نام پر ووٹ کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیئے، مایاوتی

پیسے کی طاقت یا مندر و مسجد کے نام پر ووٹ کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیئے، مایاوتی
اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ووٹروں کو خبردار کیا ہے کہ پیسے کی طاقت، مندر، مسجد وغیرہ کے نام پر ان کے ووٹ کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 19 اپریل کو ووٹنگ سے پہلے ووٹروں سے کہا کہ ملک میں 18ویں پارلیمانی کے لئے 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے ہی اپنے آئینی حق بے خوف ہو کر استعمال کر کے ملک میں غریبوں، محنت کشوں اور محروموں کے لئے بہوجن دوست حکومت منتخب منتخب کریں، یہی پرزور اپیل ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر نے کہا کہ بھیم راؤ امبیڈکر کے منفرد آئین کے تحت بلا تفریق ووٹ ڈالنے کا حق ایک ایسی جمہوری طاقت ہے جس کے ذریعے غریب، کمزور اور نظر انداز لوگ اقتدار کی ماسٹر چابی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی غربت اور بے بسی کی زندگی سے خود کو آزاد کرنے کے قابل بن سکتے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ ووٹ کے حق کی حفاظت دل سے کرنی ہوگی لیکن ہوشیار رہیں، آپ کا کوئی بھی ووٹ خریدا نہ جا سکے یا لوٹا نہ جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ووٹ دینے سے باز نہ رکھا جائے اور پیسے کی طاقت، مندر، مسجد وغیرہ کے نام پر آپ کے ووٹ کا غلط استعمال نہ ہو۔ ووٹ ضرور ڈالیں، یہ سب سے بڑا فرض اور بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش