0
Thursday 18 Apr 2024 10:12

اتحادی جماعتیں بلوچستان کی کابینہ کی تشکیل میں ناکام، دو ماہ گزر گئے

اتحادی جماعتیں بلوچستان کی کابینہ کی تشکیل میں ناکام، دو ماہ گزر گئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔ گزشتہ شب تقریب حلف برداری کا اعلان کیا گیا تاہم ایک گھنٹے کے اندر ہی تقریب معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے انتخاب کو دو ماہ گزر جانے کے باوجود اتحادی جماعتیں بلوچستان کی صوبائی کابینہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ گزشتہ شب گورنر بلوچستان کے ترجمان نے آج صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے انعقاد کا اعلان کیا، تاہم ایک گھنٹے کے اندر ہی موسم کی خرابی کا حوالہ دے کر تقریب کے معطل ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بعض دیگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اہم وزارتوں سے متعلق معاملات طے نہیں پا رہے ہیں، جس کے باعث کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ دونوں جماعت کے کارکنوں کی نظریں اہم وزارتوں پر ہیں۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے ان باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں وزارتوں سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ تقریب حلف برداری جلد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1129450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش