0
Thursday 11 Apr 2024 22:41

چار ہمسایہ ممالک کیساتھ امیر عبداللہیان کی ٹیلیفونک گفتگو

چار ہمسایہ ممالک کیساتھ امیر عبداللہیان کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گذشتہ شب 4 علاقائی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ 

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور عراق کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق ان فون کالز میں انہوں نے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے غاصب صہیونیوں کے کھلے جرائم کے خاتمے اور غزہ کی پٹی کے نہتے عوام کو فوری طور پر انسانی امداد کی ترسیل کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1128025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش