0
Thursday 11 Apr 2024 23:01

بھارت بھر میں بے روزگاری عروج پر ہے، راہل گاندھی

بھارت بھر میں بے روزگاری عروج پر ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ کے سلسلے میں بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ پر لیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات کی تشہیر کے دوران آج راجستھان کے جودھپور میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم کے نام پر مودی ایک بین الاقوامی وصولی ریکٹ چلا رہے تھے۔ اس اسکیم کے ذریعے مودی اور بی جے پی نے ملک میں سب سے بڑی بدعنوانی کو انجام دیا ہے۔ جلسہ عام میں امنڈے جم غفیر کے دوران کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ اس میں پیسہ دینے والے کا نام نہیں بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس منصوبہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اس منصوبہ میں دو طریقوں سے وصولی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے بدعنوانی کا غلبہ قائم کر دیا ہے۔

ملک میں بڑے پیمانے پر پھیلی بے روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج بے روزگاری عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے حالات ہیں کہ آئی آئی ٹی سے تعلیم یافتگار بھی بے روزگار ہیں، ایسا ملک میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور صنعت کار اڈانی کی دوستی کا پردہ فاش کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اڈانی کے شیئر کی قیمت سال 2014ء کے بعد سے لگاتار بڑھتی جا رہی ہے، کیونکہ ملک کو معلوم ہے کہ ہمارے وزیر اعظم اور اڈانی کا رشتہ بہت بہتر ہے۔ نریندر مودی نے چنندہ لوگوں کو ملک کی تمام دولت سونپ دی ہے۔ ہر جگہ اڈانی کا نام ہی نظر آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش