0
Wednesday 25 Jan 2023 00:13

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالرز اضافے سے 1938 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150روپے اور 986روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 189300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 162294 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 1037480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش