0
Tuesday 24 Jan 2023 21:30
لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا

محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے، عمران خان

محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بدترین مخالف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی حکومت کی تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدل، اقدار اور اخلاقیات کا مکمل طور پر مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1037459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش