QR CodeQR Code

لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا

محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے، عمران خان

24 Jan 2023 21:30

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بدترین مخالف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ محسن نقوی حکومت کی تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بدترین مخالف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی حکومت کی تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کی تقرری غیر جانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدل، اقدار اور اخلاقیات کا مکمل طور پر مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1037459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037459/محسن-نقوی-کی-تقرری-غیر-جانبدار-نگرانوں-کے-تصور-نفی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org