0
Friday 12 Apr 2024 07:31
تجزیہ

یوم القدس ریلیاں

پاکستان میں اسرائیل مخالف مظاہرے
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ
پیش کش : سید انجم رضا
لاہور میں القدس ریلیوں کی کووریج
12 اپریل 2024
 
امسال بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھرمیں قائد ملت جعفریہ و سربراہ شیعہ علما کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نو منتخب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ سید جواد نقوی (تحریک بیداری اُمت) اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کی اپیل پر جمعتہ الوداع کو ’’عالمی یوم القدس‘‘کے طور پر منایا گیا، 
ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد از نماز جمعہ ریلیاں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے، ملک کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، خیر پور، سکھر، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ بھکر، رحیم یارخان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو کوہاٹ، پارہ چنار، کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، گلگت، سکردو اور مظفر آباد میں ریلیاں، مظاہرے، آئمہ جمعہ والجماعت نے اپنے خطبوں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف تقاریر کرتے ہوئے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا
لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے ناصر باغ مال روڈ سے لے پنجاب اسمبلی ہال تک القدس ریلی نکالی جس میں سینکڑوں مرد خواتین نے شرکت کی، ریلی سے سابق وفاقی وزیر سید منیر حسین گیلانی، افسر حسین خان، مولانا اکبر کاظمی ( ایم ڈبلیو ایم پنجاب)لعل مہدی خان،مولانا سید اسد رضا نقوی نے خطاب کیا
لاہور میں دوسری بڑی القدس ریلی تحریک بیداری امت کے زیرِ اہتمام جامعہ عروة الوثقیٰ سے چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ تک نکالی گئی اس ریلی میں بھی سینکڑوں مرد وخواتین نے شرکت کی ریلی کے شرکا سے مرکزی خطاب علامہ سید جواد نقوی نے کیا 
لاہور میں تیسری بڑی القدس ریلی پریس کلب لاہور کے سامنے شیعہ علما کونسل نے نکالی جس میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنماوں علامہ سید سبطین سبزواری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے خطاب کیا
خبر کا کوڈ : 1128093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش