0
Wednesday 1 May 2024 14:22

بھارت میں 70 کروڑ لوگ بے روزگار ہیں، پرینکا گاندھی

بھارت میں 70 کروڑ لوگ بے روزگار ہیں، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عام انتخابات کو لے کر مختلف سیاسی پارٹیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔ ہر طرف انتخابی سرگرمیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ سیاسی لیڈروں کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں انتخابی دورے بھی بڑھنے لگے ہیں۔ فی الحال کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی انتخابی مہم کے لئے آسام پہنچی ہوئی ہیں۔ یہاں دھوبری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما اور بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 70 کروڑ لوگ بے روزگار ہیں۔ درایں اثنا ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے امیٹھی اور رائے بریلی سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس دوران ان دونوں سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں پر رسہ کشی بڑھ گئی ہے۔ جہاں ایک طرف ریاستی اکائی مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے وہیں دوسری طرف راہل گاندھی پرینکا گاندھی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے پاس آج آخری موقع ہے کہ وہ راہل گاندھی کو امیٹھی سے الیکشن لڑنے پر راضی کریں۔
خبر کا کوڈ : 1132317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش