0
Monday 6 Jan 2014 23:08

یہود و ہنود کی تنظیمیں اور سرگرمیاں بلتستان کی امن کیلئے خطرہ ہے، آغا علی رضوی

یہود و ہنود کی تنظیمیں اور سرگرمیاں بلتستان کی امن کیلئے خطرہ ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان انتظامیہ، سیکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیاں بلتستان میں یہود و ہنود اور اسلام دشمن تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور پاکستان کے دفاعی اہمیت کے حامل حساس سرحدی خطے کی رگ و پے میں سرائیت ہونے نہ دیں۔ امریکہ اسلام کا دوست ہو سکتا ہے اور نہ پاکستان کا۔ ملک بھر میں جاری دہشت گردی امریکی تنظیموں جو کہیں بلیک واٹر، کہیں زی اور کہیں یو ایس ایڈ کے نام سے سرگرم عمل ہیں، کی کارستانی ہے۔ مغربی اور یہود و ہنود کی ٹکروں پر پلنے اور اکڑنے والے قومی اور دینی تشخص کو تباہ و برباد کر کے چھوڑیں گے۔ ایک غیر مند مسلمان یہ کبھی گوارا نہیں کرتا کہ جس ملک نے عراق، افغانستان، بحرین اور شام میں مسلمانوں کے خون کے دریا بہادیئے ان سے خیرات لیں۔ غیرت مند مسلمان پیٹ پر پتھر باندھ کر فاقوں کو برداشت کر کے شعب ابی طالب کے ایام تو گزار سکتا ہے لیکن کسی یہودی این جی او کے سامنے دست سوال دراز نہیں کرسکتا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ یہودی تنظیموں کے سامنے جھکنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں کیونکہ یہود و نصاری کو قرآن نے اسلام کا دشمن قرار دیا ہے۔ اگر امریکی و اسرائیلی این جی اوز کو اس طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا تو بلتستان سے امن اور حب الوطنی کی بساط الٹ دے گی اور بلتستان کچھ ہی عرصے میں بلوچستان اور عراق کا منظر پیش کر رہا ہوگا۔ میں انتظامیہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ ان امریکہ و اسرائیل کی تنظیموں اور انکی سرگرمیوں کو محدود کریں، بصورت دیگر علاقے میں جو حالات پید ا ہونگے ان کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 338219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش