0
Monday 9 Sep 2013 09:19
شام میں شیعہ سنی جنگ نہیں

پوری دنیا کے نجس العین، اسرائیل کو بچانے کیلئے شام میں جمع ہیں، علامہ امین شہیدی

پوری دنیا کے نجس العین، اسرائیل کو بچانے کیلئے شام میں جمع ہیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا دفاع وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان کے عسکری ادارے اور دارالخلافہ تک محفوظ نہیں، ریاستی ادارے ہر روز نشانہ بن رہے ہیں، پھر بھی ناعاقبت اندیش حکمران دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔ سلفی برانڈ آف اسلام نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان میں بے گناہ لوگوں کے خون کی ندیاں بہائی ہیں۔ ان تمام کارروائیوں میں ایک عرب ملک ان دہشت گردوں کا پشت پناہ ہے، آج سے کچھ عرصہ قبل جب اس کا نام لیا جاتا تو تھا تو زبانیں جلتی تھیں، لیکن آج شام میں آل سعود کے پیسہ پر یہود کی جنگ کو دیکھ کر دنیا آل سعود کی اصلیت سے آشنا ہوچکی ہے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آل سعود آج نفرت اور گالی کی علامت بن چکے ہیں۔ شام کی جنگ شیعہ سنی یا فرقہ وارانہ جنگ نہیں ہے بلکہ شام میں پوری دنیا کے نجس العین، اسرائیل کو بچانے کے لئے جمع ہیں۔ افغانستان میں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے امریکہ، طالبان اور القاعدہ شام میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ تکفیریت اور سلفیت آدم کشی کی علامت بن چکے ہیں۔ امریکہ اور آل سعود نے قینچی کے دو تیز دھاروں کی طرح امت مسلمہ کو کاٹ ڈالا ہے۔ دنیا بھر کی قومیں ایک طرف اور امریکہ، آل سعود و یہود ایک طرف ہیں۔ ہم کسی حکومتی اے پی سی کے محتاج نہیں ہیں۔ گذشتہ چار اے پی سیز بے نتیجہ رہیں۔ شہداء کے قاتلوں کو معاف کرنے سے پہلے ان کے ورثاء سے اجازت لینا ضروری ہے، قاتل کو قتل کرنے سے ہی نجات ملے گی۔ ڈی آئی خان جیل میں ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا لیکن کسی عہدیدار نے استعفٰی نہیں دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ حکومت نے پہلے سے ہی طے کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 300003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش