0
Friday 31 May 2013 11:56

نظام ولایت فقیہ کی مخالفت کرنے والے کا مذہب شیعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا امیر حسین جعفری

نظام ولایت فقیہ کی مخالفت کرنے والے کا مذہب شیعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا امیر حسین جعفری
اسلام ٹائمز۔ مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امیر حسین جعفری نے کہا کہ دین کے لئے جو اپنی زندگی وقف کر دیتا ہے، خداوندکریم اس کی روزی کا کفیل ہوتا ہے۔ انسان کو دین سیکھنے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ حدیث ہے کہ اللہ تعالیٰ جس بندے سے نیکی کرتا ہے، اسے علم دین کی سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے۔ مچھلیاں سمندر میں بھی دین کے طالبعلم کے لئے دعا مغفرت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے منبروں سے علماء کرام کی توہین انتہائی افسوسناک امر ہے۔ علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے نمائندوں کا مزاق بھی اڑایا جاتا ہے اور اس پر علی (ع) کا نعرہ بھی لگایا جاتا ہے۔ ایسی مجلس و محفل پر حسین (ع) راضی نہیں ہیں۔ ایسی مجلس کو ہم مجلس حسین (ع) اور ایسے منبر کو ہم منبر رسول (ص) نہیں کہہ سکتے۔ تقلید کا مزاق اڑانے والوں کے گھروں میں ہندوانہ رسومات پر شد و مد سے عمل کیا جاتا ہے۔ شادی بیاہ کے موقع پر رسم و رواج کے نام پر شریعت پامال ہونے پر ہم پریشان کیوں نہیں ہوتے۔

مولانا امیر حسین جعفری نے کہا کہ آج دنیا کے گوش و کنار میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ ان ہستیوں نے کردار کی طاقت سے دلوں پر حکومت کی۔ امام زمانہ (ع) کے دیئے ہوئے نظام سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔ نظام ولایت فقیہ کی مخالفت کرنے والے کا مذہب شیعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نظام ولایت فقیہ، یعنی حکومت اسلامی امام زمانہ (ع) کا دیا ہوا نظام ہے۔ امام زمانہ کی نصرت اور امام(ع) کاسپاہی بننے کے لئے ہمیں ان کے نظام یعنی نظام ولایت فقیہ سے منسلک ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 269268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش