0
Thursday 30 May 2013 23:57

برسی امام خمینی (رہ) و شہید واجد حسین میر شایان شان طریقے سے منائی جائیگی، جے ایس او گلگت ڈویژن

برسی امام خمینی (رہ) و شہید واجد حسین میر شایان شان طریقے سے منائی جائیگی، جے ایس او گلگت ڈویژن
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل رحمت جعفری نے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید اصلاح نصاب تعلیم واجد حسین میر کی برسی کی مناسبت سے حسب سابق امسال بھی جے ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے خصوصی اجتماعات، سیمینارز اور کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برسی کی مناسبت سے ڈویژنل سطح پر برسی کا مرکزی پروگرام نگرل گلگت میں جبکہ یونٹ سطح پر بھی سیمینارز اور مجالس ترحیم کا انعقاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 269194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش