0
Sunday 28 Apr 2024 21:18

پاراچنار، آئی ایس او کے زیر اہتمام سابق ڈویژنل صدر ساجد بنگش کیلئے مجلسِ ترحیم و قرآن خوانی

پاراچنار، آئی ایس او کے زیر اہتمام سابق ڈویژنل صدر ساجد بنگش کیلئے مجلسِ ترحیم و قرآن خوانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام "مجلسِ ترحیم و قرآن خوانی" برائے ایصال ثواب مرحوم ساجد حسین بنگش (سابق ڈویژنل صدر، پشاور ڈویژن) کا انعقاد المصطفیٰ کمپلیکس پاراچنار میں کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر سید مسرت کاظمی، سینئر لیکچرر لیاقت علی، حاجی سجاد حسین نے مرحوم کی زندگی کے متعلق گفتگو کی جبکہ علامہ خیال حسین دانش نے مصائب اہلبیتؑ بیان کئے۔ پروگرام کے آغاز پر شرکاء کی جانب سے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن مجید کی تلاوت کی گئی، جس میں مرحوم کے اہل خانہ سمیت کثیر تعداد میں سینئر احباب، امامیہ طلبہ اور عوام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1131787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش