0
Sunday 28 Apr 2024 21:07

حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعاً جائز نہیں، طاہر اشرفی کا انوکھا فتویٰ

حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعاً جائز نہیں، طاہر اشرفی کا انوکھا فتویٰ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ غیر  رجسٹرڈ حج گروپ یا سوشل میڈیا گروپ کیساتھ حج بکنگ نہ کریں۔ لاہور میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھاتے ہیں، حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر  اٹھانا، شرعاً جائز  نہیں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے ایسے افراد کیخلاف ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں خلاف شریعت کام کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، اس سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین جائیں گے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج بکنگ کی تاریخ کو بڑھایا ہے، پرائیویٹ حجاج کے بعض گروپ سرکار  سے بھی سستے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک خاتون نے خانہ کعبہ کے سامنے فلسطین کا پرچم لہرا کر مظلوم فلسطینیوں کی جانب امت مسلمہ کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی تھی۔ مبصرین کے مطابق ایسے اقدام کی روک تھام کیلئے سعودی نمک خوار انوکھے فتوے دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش