0
Thursday 25 Apr 2024 17:31

کتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہے، کرنل (ر) مبشر اقبال

کتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہے، کرنل (ر) مبشر اقبال
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کی لائبریری میں کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آغوش کیئر ہوم کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے۔ کتاب ذہن و فکر میں وسعت لاتی ہے، آج کی جدید سائنس کا ترقی یافتہ منظرنامہ بھی کتاب کا مرہون منت ہے۔ کتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہے۔

کرنل (ر) مبشر اقبال نے بچوں کو بتایا کہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک ہزار کتابیں لکھ کر علمی ذخیرے میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ جہالت اور لاعلمی کو دور رکھنے کیلئے کتابوں کو دوست بنانا ہو گا۔ کتب خانوں سے تعلق جوڑنا ہو گا۔ کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا۔ کتاب تربیت اور تعلیم میں جو اہم کردار ادا کرتی ہے کوئی بھی معاشرہ اس کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1131041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش