0
Thursday 25 Apr 2024 16:51

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پروٹوکول واپس، صرف 2 گاڑیاں رہ گئیں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پروٹوکول واپس، صرف 2 گاڑیاں رہ گئیں
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی جے پی کیلئے مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا، پروٹوکول میں اب صرف دو گاڑیاں رہ گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کیلئے پروٹوکول کی 10 سے 12 گاڑیاں مختص تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1131033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش