0
Thursday 18 Apr 2024 19:04

اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ویسا ہی جواب ملے گا، ایرانی کمانڈر انچیف

اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ویسا ہی جواب ملے گا، ایرانی کمانڈر انچیف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا ویسا ہی جواب ملے گا۔ ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیلی جوہری تنصیبات کی نشاندہی ہوچکی، تمام اہداف کی اہم معلومات ہے۔ ہماری انگلیاں طاقتور میزائلوں کو فائر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جنرل حسین سلامی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملے کے جواب میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے کہا صہیونی حکومت نے جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی کو ہتھیار بنایا تو جوہری بم نہ بنانے کی اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش