QR CodeQR Code

اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ویسا ہی جواب ملے گا، ایرانی کمانڈر انچیف

18 Apr 2024 19:04

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جوہری تنصیبات کی نشاندہی ہوچکی، تمام اہداف کی اہم معلومات ہے، ہماری انگلیاں طاقتور میزائلوں کو فائر کرنے کیلئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا ویسا ہی جواب ملے گا۔ ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیلی جوہری تنصیبات کی نشاندہی ہوچکی، تمام اہداف کی اہم معلومات ہے۔ ہماری انگلیاں طاقتور میزائلوں کو فائر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جنرل حسین سلامی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملے کے جواب میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے کہا صہیونی حکومت نے جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی کو ہتھیار بنایا تو جوہری بم نہ بنانے کی اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1129589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129589/اسرائیل-نے-جوہری-تنصیبات-پر-حملہ-کیا-ویسا-ہی-جواب-ملے-گا-ایرانی-کمانڈر-انچیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org