0
Wednesday 17 Apr 2024 19:45

پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کردی

پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیکر 28 اپریل جلسہ کی تیاریوں کی شروعات کرلی، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، راجا اظہر، فہیم خان، آغا ارسلان، ارسلان خالد، فضا ذیشان، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، ایڈووکیٹ نذیر اللہ محسود، رانا وسیم، سمیت پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڈا، سربلند خان، بلاول جدون و پی ٹی آئی کارکنان شامل تھے۔ حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر پھولوں کا گلدستہ چڑھا کر فاتحہ خوانی کی، مزار قائد پر قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت سمیت ملکی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ باغ جناح گراؤنڈ کا دورہ کرکے 28 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسہ کے حوالے سے تیاریوں کو جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں، آج مزار قائد پر حاضری دیکر 28 اپریل کو پی ٹی آئی کے کراچی جلسہ کی تیاریوں کی ابتدا کر دی ہے، کراچی جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ ملک میں رولز آف لاء کے نفاذ کی بات کی تھی، عمران خان آج ملک میں رولز آف لاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ مزار قائد حاضری دینے پہنچے ہیں، 8 فروری کو الیکشن کے دن قوم کی امیدوں پر پانی پھیرا گیا، سوچا تھا صاف شفاف الیکشن ہونگے اور ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہوگی، قوم جس قصد کے لئے باہر نکلی وہ مقصد پورا نہیں ہوا، فارم 45 پر کوئی جیتا اور فارم 47 پر کسی اور کو جتوا دیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پورے پاکستان میں احتجاج ہورہا ہے، ہماری مینڈیٹ پر ملک بھر میں ڈاکا ڈالا گیا ہے، سب سے بڑا ڈاکا کراچی کے مینڈیٹ پر ڈالا گیا، ہماری قومی اسمبلی کی بائیس نشتیں کراچی سے چھینی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1129293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش