0
Thursday 11 Apr 2024 22:53

کانگریس کی تاریخ ہی نہیں بلکہ اسکے ارادے بھی خطرناک ہیں، نریندر مودی

کانگریس کی تاریخ ہی نہیں بلکہ اسکے ارادے بھی خطرناک ہیں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ ہی نہیں بلکہ اس کے ارادے بھی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے خوشامدی اور بدعنوانی کے لئے مندروں کو گرایا اور ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا، ہندوؤں کے مذہبی جلوسوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر اس رام مندر پر کیسی زبان بول رہے ہیں جس پر راجستھان کے دھول پور نے ایودھیا میں 500 سال کے انتظار کے بعد عظیم الشان رام مندر کے لئے پتھر بھیجے تھے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کے لوگوں نے رام مندر کی افتتاحی تقریب کا بھی بائیکاٹ کیا۔ مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لئے میرا ہر لمحہ آپ کے نام ہے، ہر لمحہ ملک کے نام وقف ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس لیڈر سمجھ رہے ہیں کہ راجستھان کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے بہادر شہیدوں کے گھر جا کر پوچھو تو ان کے گاؤں کی مٹی بتائے گی کہ راجستھان کا کشمیر سے کیا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے کئی ہیروز نے کشمیر کی سرزمین پر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے دور ہونے کی وجہ سے کانگریس کی سوچ اتنی تنگ ہوگئی ہے کہ وہ رانا پرتاپ کی سرزمین سے پوچھتے ہیں کہ کشمیر کا باقی ملک سے کیا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈروں کے بیانات سے آپ ان کے ارادوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کانگریس کے شہزادے بیرونی ممالک میں کہتے ہیں کہ ہندوستان ایک قوم نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش