0
Saturday 21 Nov 2020 20:00

یوگی آدتیہ کی حکومت کا شراب مافیاؤں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، پرینکا گاندھی

یوگی آدتیہ کی حکومت کا شراب مافیاؤں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت زہریلی شراب کا کاروبار کر رہے مافیاوں پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اترپردیش میں لکھنؤ، فیروزآباد، ہاپوڑ، متھرا، پریاگ راج سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ ریاکاری پر مبنی اقدام کے سوار زہریلی شراب کے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے اس کا ذمہ داری کون ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع میں زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات میں گزشتہ کچھ دنوں میں شدید اضافہ درج ہوا ہے، حکومت نے اس پر سخت رخ اپناتے ہوئے پولیس کو شراب مافیاؤں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش