0
Tuesday 23 Apr 2024 19:04

ایرانی صدر کا دورہ کراچی، 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل

ایرانی صدر کا دورہ کراچی، 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے، جہاں ان کی موجودگی کے دوران 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پر موبائل سروس بند رہے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر مخصوص روٹس پر موبائل سروسز کی معطلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024ء کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی، یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش