0
Tuesday 20 Feb 2018 11:53

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راجہ ظفرالحق رپورٹ ایک بجے تک پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راجہ ظفرالحق رپورٹ ایک بجے تک پیش کرنیکا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کی رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اٹارنی جنرل کو ایک بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔ ختم نبوت کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر برہمی جا اظہار کیا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایک بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایک بجے تک رپورٹ پیش نہ کی گئی تو وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر قانون کو طلب کریں گے اور توہین عدالت کے نوٹس جاری کریں گے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ راجا ظفرالحق کمیٹی ایک سیاسی جماعت نے بنائی جس کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ وزیراعظم اس ملک کے چیف ایگزیکٹیو ہیں ان کا تعلق ہے، ایک بجے تک رپورٹ پیش نہ کی تو آپ کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 706221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش