اسلام ٹائمز۔ حماس نے اپنی بعض اہم شخصیات کی غزہ سے انخلاء کر تردید کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس نے اپنے بعض اہم افراد کو غزہ سے باہر کسی جگہ منتقل کر دیا ہے۔
حماس کے ترجمان نے سعودی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ حماس نے اپنے بعض اہم افراد کو غزہ سے باہر نکال لیا ہے۔ حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کا مقصد عوام میں تشویش پھیلانا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما عوام کے ساتھ غزہ میں ہی رہیں گے، غزہ سے جن لوگوں کا اخراج ہوگا، وہ نازی قابض افواج ہوں گی۔