0
Sunday 28 Apr 2024 21:06

شیخ وقاص اکرم کی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ مولانا روح اللہ کاظمی سے ملاقات

شیخ وقاص اکرم کی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ مولانا روح اللہ کاظمی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 109 جھنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے اپنے حلقے کے معززین اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کا دورہ کیا اور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ اور پرنسپل جامعہ ہذٰا مولانا سید روح اللہ کاظمی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ایم ڈبلیو ایم کے تمام اراکین جھنگ کی ٹیم اور ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی کا 8 فروری کے انتخابات میں ان کی مکمل حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شیخ وقاص اکرم نے وفد کے اراکین کے ہمراہ بانی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ و سابق صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے مرقد پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 1131782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش