0
Sunday 28 Apr 2024 21:47

ہم بھارت میں تانا شاہی نہیں آنے دیں گے، سنجے راؤت

ہم بھارت میں تانا شاہی نہیں آنے دیں گے، سنجے راؤت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پارلیمانی الیکشن پورے عروج پر ہے۔ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے دو مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کے حق میں جم کر انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ اس دوران جم کربیان بازی، الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کی جا رہی ہے۔ اس درمیان شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ایک بار پھر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے مودی کو تانا شاہ قرار دیا ہے۔ پونے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے ایک تانا شاہ ملک چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ہر سال ایک نیا وزیراعظم بنائے جانے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جمہوری طریقے سے منتخب کئے گئے تانا شاہ سے کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک حکم شاہ چلا رہا ہے، جسے جمہوری طریقے سے منتخب کیا گیا تھا وہ تانا شاہ بن گیا۔ سنجے راؤت نے کہا کہ ہم کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرتے ہیں، یہ ہماری خواہش ہے۔ یہ ہم لوگوں کی مرضی ہے کہ ہم 2 وزیراعظم بنائیں یا 4 وزرائے اعظم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہے کچھ بھی ہوجائے، اس ملک کو تانا شاہی کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس کے آگے سنجے راؤت نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی الیکشن میں انڈیا الائنس 300 سے زیادہ سیٹوں پر جیت درج کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی دو مرحلوں سے متعلق ووٹنگ کو لے کر بھی سنجے راؤت نے بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو فیز کے جو الیکشن ہوئے ہیں، اس سے واضح طور پر ظاہر ہے کہ نریندر مودی ہار رہے ہیں۔

دراصل مدھیہ پردیش کے بیتول میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں آیا ہے کہ انڈیا الائنس میں بحث چل رہی ہے کہ انڈیا الائنس والے ایک سال، ایک وزیراعظم کا فارمولہ بنا رہے ہیں، یعنی ایک سال ایک وزیراعظم، دوسرے سال دوسرا وزیراعظم، تیسرے سال تیسرا وزیراعظم، چوتھے سال چوتھا وزیراعظم، پانچویں سال پانچواں وزیراعظم۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کی کرسی کا بھی آکشن کرنے میں لگے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر میں شیوسینا (یو بی ٹی) انڈیا الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 48 پارلیمانی سیٹیں ہیں، ریاست میں پانچ مرحلوں میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ وہیں 2 مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ گزشتہ 26 اپریل کو مہاراشٹر کی 8 سیٹوں پرووٹنگ ہوئی تھی۔ 7 ور 20 مئی کے درمیان تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1131772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش