0
Thursday 25 Apr 2024 13:16

اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، اسلم غوری

اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، اسلم غوری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، کچے کے ڈاکوؤں کی بات ہو یا انتخابات میں خرید فروخت کی،پی پی قیادت کی اچھل کود سے لگتا ہے کہ وہ بھی شریک جرم ہے،۔ کنڈی صاحب بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے بارے میں زرداری صاحب آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں۔ پارٹی ترجمان اتنا بے خبر حیرانگی ہے؟ سندھ میں پی پی کے وزیر کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ مہیا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار جبکہ مرکز میں ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے، ۔پی پی پی کی الیکشن میں جیت کچے کے پولنگ اسٹیشنوں کی مرہون منت ہے۔ کنڈی صاحب پیپلز پارٹی کے کم تحریک انصاف کے زیادہ ترجمان بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کو مولانا فضل الرحمان خوابوں میں نظر آتے ہیں، زرداری صاحب نوٹس لیں، کنڈی ہماری تحریک کا رخ آپکی طرف موڑنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش