0
Saturday 13 Apr 2024 12:10

بیساکھی تقریبات، تین ہزار بھارتی سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے، واہگہ پر استقبال

بیساکھی تقریبات، تین ہزار بھارتی سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے، واہگہ پر استقبال
اسلام ٹائمز۔ بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی بہت بڑی تعداد براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے یاتریوں کا استقبال کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم بھی موجود تھے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام، سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں پر پھول نچھاور کئے گئے اور خصوصی شربت بھی پیش کیا گیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر دلی خوشی ملتی ہے، سارا کلچر، زبان اور رسم و رواج ایک جیسے ہیں۔ یاتریوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، یہاں آ کر گھر جیسا سکون ملتا ہے۔ صوبائی وزیر سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ہم آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، پنجاب حکومت نے یاتریوں کی سہولت کیلئے تمام اقدامات کر رکھے ہیں، یاتریوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1128260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش