0
Saturday 13 Apr 2024 08:18

ریاست آزاد کشمیر ایک مثالی خطہ بن رہا ہے، چوہدری انوارالحق

ریاست آزاد کشمیر ایک مثالی خطہ بن رہا ہے، چوہدری انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے عیدالفطر کے موقع پر برنالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقاراحمد نور نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے لوگوں کو عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان پاکستان و کشمیر و عالم اسلام و جملہ اہل ایمان کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ وزیراعظم سے چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف، مقامی معززین، عمائدین نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تاریخی اقدامات کئے ہیں، تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر سمیت ہر سیکٹر میں اجتماعی مفاد کے کاموں میں عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی مشاورت سے ہر شعبے میں مثالی اصلاحات کیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آزاد کشمیر ایک مثالی خطہ بن رہا ہے، بڑے مافیاز کا قلع قمع کر دیا ہے، ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنائی، شفافیت اور ریاستی وسائل کو یکجا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، حکومت نے ایسی پالیسز بنائی ہیں جن سے تادیر ریاستی عوام کا بھلا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقے، مساکین کی خدمت ترجیح بنیادوں پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے 20 اپریل کو ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہو جائے گا اس پورے عرصے کے دوران اس حکومت کے کسی نمائندہ کے خلاف ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کو قائم کیا ہے اور میرٹ کو رائج کیا ہے ایسا پبلک سروس کمیشن بنایا ہے جس کے چیئرمین کو کوئی اعلی حکام فون کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دس ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس سے یتیموں، بیواوں، بے سہارہ بزرگ خواتین و حضرات، ٹرانسجینڈر اور طلاق یافتہ خواتین کی مالی کفالت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1128210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش