0
Friday 12 Apr 2024 18:41

فلسطینی عوام کی نسل کشی پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے، شاہ عبدالحق

فلسطینی عوام کی نسل کشی پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے، شاہ عبدالحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عید مسلمان کیلئے رب کا انعام، شکرِ خداوندی کے ساتھ ساتھ اخوت، محبت و رواداری کا دن بھی ہے، باہمی اتحا د و محبت کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صیہونی فورسز نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لیں ہیں، غاصب صہیونی افواج نے رمضان المبارک اور عید الفطر کا بھی لحاظ نہیں کیا، نہتے فلسطینی عوام خواتین و بچوں کا قتل نسل کشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی بربریت پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک  مذمتی بیانات سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ہمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب مسجد مقبول آباد سوسائٹی میں جماعت اہلسنّت کراچی کی تقریب عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں علماء کرام نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے ضروریات زندگی کا سامان ان تک پہنچانے پر زور دیا،علماء کی اپیل پر شرکاء نے غزہ متاثرین کیلئے امدادی رقم بھی جمع کی۔

مقررین نے مزید کہا کہ گیارہ اپریل سانحہ نشتر پارک کو اٹھارہ سال گزر گئے مگر اہلسنّت آج بھی اس کرب کو دلوں محسوس کرتے ہیں۔ آخر میں شہداء میلاد، فلسطین و شہداء پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی۔ تقریب عید ملن میں شیخ الحدیث علامہ یونس شاکر رضوی، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار احمد رحمانی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، علامہ رئیس قادری، سید رفیق شاہ، ڈاکٹر فرید الدین قادری، علامہ محمد میاں نوری، علامہ نسیم احمد صدیقی، علامہ کامران رضوی، مولانا تاج نواب، قاضی نور السلام شمس، غفران احمد، عبد اللہ میمن، مولانا فرحان شیخ، علامہ فیصل رشید، علامہ انس بندیالوی، اشرف قادری، اشفاق اشرفی، اسد جواد شروانی، محفوظ علی خان کے علاوہ جماعت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش