0
Tuesday 23 Apr 2024 19:01

کراچی، پنک بس سروس میں نئی بسیں شامل، دو ماہ تک خواتین کیلئے مفت سروس ہوگی

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

سندھ حکومت نے خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کے لئے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور میئر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔ صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی خواہش پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کیلئے دو ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا۔ اس تقریب میں موجود شرجیل میمن نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں خواتین کے لیے مخصوص بسوں کا آغاز کیا گیا، خواتین کے لیے مخصوص 10 نئی بسوں کے اضافے کے بعد پنک بسوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ اس کے علاوہ فریال تالپور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے لیے مخصوص پنک بس چیئرمین بلاول کا ویژن ہے، خواہش ہے کہ پنک بس سروس خواتین کے لیے بالکل مفت ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنک بس سروس وقت کی ضرورت تھی، تھر کی عورتیں بسیں اور ٹرک چلاتی ہیں، خواتین کے کام سے سماج اور سوچ میں بہتری آئے گی۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے دو ماہ کیلئے پنک بس سروس مفت کردی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1130577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش