0
Thursday 22 Mar 2018 10:43

سری لنکن صدر آج پاکستان پہنچیں گے

سری لنکن صدر آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا 3 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان آئیں گے۔ صدر متھری پالا سری سینا صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدر اسلام آباد میں قیام کے دوران یوم پاکستان کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ وہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط بھی ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 713129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش