0
Saturday 1 Sep 2012 17:55

سربراہ سنی تحریک کی طرف سے پشاور کے متنی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

سربراہ سنی تحریک کی طرف سے پشاور کے متنی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پشاور کے متنی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی ناپاک کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتہاپسند دہشتگرد ملکی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ کچھ بھی کرلیں اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ بے گناہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک قاتل ہیں جن کا کوئی دین و مذہب نہیں جو انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔ حکومت دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت کیے بغیر انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے ایک ہونا ہوگا۔ انتہا پسند دہشتگرد یہود و ہنود کے ایجنٹ ہیں جو بیرونی ایجنڈے پر کام کر کے پاکستان اور اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ قوم ملک کی سالمیت و بقاء کیلئے متحد و منظم ہے اور حکومت کے ہر اس مثبت فیصلے کا ساتھ دینے کو تیار ہے جس سے ملک میں امن بھائی چارگی کو تقویت ملے اور ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہو۔ ثروت اعجاز قادری نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور قوم سے اس نازک موڑ پرمل جل کر انتہا پسندوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 191849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش