0
Friday 6 Jul 2012 22:51

نیٹوسپلائی بحالی کے بعد امریکہ کا پاکستان کو پہلا تحفہ، 2 ڈرون حملے، 21 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

نیٹوسپلائی بحالی کے بعد امریکہ کا پاکستان کو پہلا تحفہ، 2 ڈرون حملے، 21 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دتہ خیل کے مقام پر ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ امریکی جاسوس طیاروں نے مکان پر 2 میزائل داغے جس سے 4 افراد کے ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ اچانک امریکی جاسوس طیاروں نے دوبارہ حملہ کردیا جس سے 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جاسوس طیاروں کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے وقت کہا گیا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آئندہ ڈرون حملوں میں کمی لائی جائی گی اور ڈرون حملے پاکستان کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 177063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش