0
Wednesday 24 Apr 2024 00:14

سی ٹی ڈی کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب داخلے کی کوشش پر 2 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب داخلے کی کوشش پر 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ دہشتگرد خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہو رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش