0
Tuesday 23 Apr 2024 22:19

آسٹریلیا کیساتھ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

آسٹریلیا کیساتھ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ آسٹریلوی کمپنیاں اور ماہرین پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کریں۔ وزیراعظم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں اور طلبہ کا بھی خصوصی ذکر کیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آسٹریلوی دفاعی حکام کے پاکستان کے دوروں سمیت آئندہ دو طرفہ مصروفیات پر بریفنگ دی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کھیل اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے سڈنی میں پاکستانی سکیورٹی گارڈز کی بہادرانہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی گارڈز نے سڈنی میں ایک حملے کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ واضح رہے کہ حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا، سڈنی حملے میں 5 خواتین جاں بحق ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1130636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش