0
Tuesday 23 Apr 2024 22:39

اپنے ایک مجاہد کی شہادت کے جواب میں حزب اللہ لبنان کیجانب سے اہم اسرائیلی فوجی اڈے پر بڑا حملہ

اپنے ایک مجاہد کی شہادت کے جواب میں حزب اللہ لبنان کیجانب سے اہم اسرائیلی فوجی اڈے پر بڑا حملہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور اس کے ایک مجاہد کی شہادت کے جواب میں اس کی فورسز نے اہم اسرائیلی فوجی اڈے کو اپنے وسیع ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے دسیوں راکٹوں کو داغ کر غاصب اسرائیلی رژیم کے پیشرفتہ ہوائی دفاعی نظام کو "اوور لوڈ" کر دینے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں عکا کے ساحل پر واقع اہم اسرائیلی بیس شراگا کو اپنے "خودکش ڈرون طیاروں" کے ساتھ وسیع حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

مقامی میڈیا نے آج اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی ڈرون کی جانب سے جنوبی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد حزب اللہ لبنان نے بھی اعلان کیا کہ اس حملے میں، آزادی قدس کے رستے پر گامزن اس کے ایک مجاہد محمد خلیل عطیہ کو شہید کیا گیا ہے۔

چند گھنٹے بعد ہی لبنانی مزاحمت نے اس کارروائی کا جواب دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں شراگا نامی اہم اسرائیلی ملٹری بیس پر وسیع حملہ کیا جس کے بارے جاری ہونے والے اپنے ایک اعلان میں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس کے ایک مجاہد کی شہادت کے جواب میں اس نے گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور عکا میں واقع شراگا بیس میں تعینات 621 ویں ایگوز یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کو، وہاں نصب ہوائی دفاعی نظام کو سیچوریٹ کرنے کے بعد، خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے بھی اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے اپنے مطلوبہ اہداف کے عین اوپر جا لگے ہیں جس سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو گالگالاٹز (Galgalatz) نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان سے حملہ آور 3 ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کے بعد کم از کم 2 لاکھ غیرقانونی یہودی آبادکار زیرزمین پناہ گاہوں میں جا چھپے ہیں۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے دوران شراگا نامی اہم صیہونی ملٹری بیس کو پہلی مرتبہ براہ راست طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1130635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش